اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف کو میں اپوزیشن لیڈر نہیں قوم کا مجرم سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں اپوزیشن لیڈر سے ملتا ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ اس نے کوئی جرم نہیں کیا۔
وزیر اعظم نے پٹرول کی قیمت میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے پی ٹی وی پر عوام کی لائیو کال سننے کے دوران پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ شہبازشریف ڈیڑھ گھنٹے تقریر کرتے ہیں لیکن کرپشن کا جواب نہیں دیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی تقریر اصل میں نوکری کی درخواست ہوتی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہماری حکومت یہ ٹرم اور اگلا ٹرم بھی پورا کرے گی۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت سے نکل گیا تو اپوزیشن کے لیے زیادہ خطرنا ک ہوؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سڑکوں پر نکل آیا تو اپوزیشن کے لیے چھپنے کی جگہ نہیں ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف جواب نہیں دے سکے کہ مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں پیسے کہاں سے آئے؟ ان کا کہنا تھا کہ جب ان سے سوال پوچھا جائے تو کہتے ہیں بچے باہر ہیں، ان سے پوچھیں۔
کسان دربدر اور حکومت ہمیشہ کی طرح غائب ہے، شہباز شریف
ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ معاشرہ ایٹم بم سے نہیں اخلاقیات تباہ ہونے سے خراب ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوئٹرز لینڈ میں انصاف 100 فیصد ہے جب کہ مسلم ممالک میں 9 سے 10 فیصد ہے۔