ننگرہار: افغانستان کے صوبے ننگرہار میں کرکٹ میچ کے دوران یکے بعد تین دھماکوں میں کم سے کم آٹھ افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہو گئے۔
صوبائی گورنر کے ترجمان عطااللہ خوگیانی نے بتایا ہے کہ دھماکے صوبے کے دارالحکومت جلال آباد کے کرکٹ گراؤنڈ میں جمعہ کی شب ہوئے۔
ترجمان کے مطابق جاں بحق افراد میں ٹورنامنٹ کے منتظمیں ہدایت اللہ ظاہر اور صوبہ لغمان کےشہر مہترلام کے ڈپٹی مئیر ڈاکٹر نیکمال بھی شامل ہیں۔
حملہ اس وقت ہوا جب کھلاڑی اور سینکڑوں شائقین ماہ رمضان میں رات کو ہونے والا کرکٹ ٹورنامنٹ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں جمع تھے۔
واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم کسی عسکری تنظیم نےدھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
طالبان نے دھماکوں میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔