کراچی: کورونا کے 339 نئے کیسز، صوبے میں 148مریضوں کی حالت تشویشناک


کراچی: شہر قائد میں کورونا کے مزید 339 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کل متاثرہ مریضوں کی تعداد تین لاکھ 6 ہزار 485 ہو گئی ہے۔

کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.9فیصد تک پہنچ گئی

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ کراچی میں کورنا کے مزید 339 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ  82 ہزار413 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق سندھ میں کورونا سے متاثرہ مزید دو افراد کی اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے بعد سندھ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی کل تعداد سات ہزار 675 ہو گئی ہے۔

پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ اس وقت صوبے میں کورونا کے 148 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ سندھ میں 16 متاثرہ مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔


متعلقہ خبریں