مغربی ہوائیں ملک میں داخل، بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

بارش اور برفباری

اسلام آباد: مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا ہے جس کے بعد پیر سے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

کراچی میں جنوری کے پہلے ہفتے میں بارشو ں کی پیش گوئی

ہم نیوز نے اس ضمن میں محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہوا ہے جس کے باعث اکثر علاقوں میں کم و تیز بارشوں کا امکان ہے جو سات جنوری تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کی وجہ سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر علاقوں میں تیز بارش برسنے کا امکان ہے۔

اسی حوالے سے سبی ، بولان ، قلات، خضدار، نصیر آباد، کوہلو اور کوہ سلیمان کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

بارش اور برفباری، موسم سرما نے رنگ جمادیا

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ، لاڑکانہ، سکھر، جامشورو، ڈی جی خان، رحیم یار خان، بہاولپور اور ملتان میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔

لاہورمیں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ موسم سرما کی پہلی بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے جب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب میں بھی بادل کھل کر برسنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

جاڑے نے رنگ جما دیا، کہیں بارش،کہیں برفباری

ہم نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بیشتر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں