کورونا کے باعث کرکٹ کا ایک اور ایونٹ متاثر ہونے لگا۔ آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کا میچ ملتوی کردیا گیا۔
آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں میلبرن سٹارز ٹیم کے سپورٹ سٹاف میں شامل ایک فرد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ میلبرن سٹارز اور پرتھ سکورچرز کے درمیان آج مارول اسٹیڈیم میں شیڈول ملتوی کر دیا گیا۔
Unfortunately, tonight’s game will not go ahead as scheduled ?⤵️ pic.twitter.com/0Ku7fY20qo
— KFC Big Bash League (@BBL) December 30, 2021
آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی حفاظت کے لئے میچ کو ملتوی کرنے کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں تھی۔ تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کے پی ایس آر ٹیسٹ لئے جارہے ہیں۔
دوسری جانب ایشز سیریز میں میچ ریفری کے فرائض انجام دینے والے سابق کرکٹر ڈیوڈ بون کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ ان کی جگہ اسٹیو برنرڈ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں میچ ریفری کے ذمہ داری نبھائیں گے۔
ICC match referee David Boon has tested positive for Covid-19.
Steve Bernard will replace him in the fourth #Ashes Test, starting 5 January at the SCG. pic.twitter.com/zh8ZALaUBV
— ICC (@ICC) December 30, 2021
واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 5 جنوری کو شیڈول ہے۔ آسٹریلیا کو انگلینڈ کیخلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں تین صفر سے برتری حاصل ہے۔