ایشز: رکی پونٹنگ اور ایئن بوتھم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا


میلبرن: آسٹریلیا سابق کپتان رکی پونٹنگ اور آئن بوتھم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق رکی پونٹنگ اور آئن بوتھم نیوز چینل پر کمنٹری کی ذمہ داری سرانجام دے رہے تھے، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد رکی پونٹنگ اور آئن بوتھم نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ایک سٹاف ممبر اور 2 فیملی ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا،  فیملی ممبرز اور سٹاف کا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود ٹیسٹ جاری رہا،  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کلئیر آنے پر میچ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کے بعد برطانیہ اور آسٹریلیا کا بھی بیجنگ اولمپکس کے بائیکاٹ کا اعلان

ملبرن میں آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز جاری ہے، ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن  آسٹریلیا کے 6 وکٹوں پر180 رنز ہو چکے ہیں، جبکہ انگلینڈ پہلی اننگ میں 185 رنز بنا کر آل آوٹ ہو گئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں