اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف خاندان نے عدلیہ پر حملے کی منصوبہ بندی کی۔
معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کیا ان پر بھروسہ کیا جاسکتا ہے ؟ عرفان ہاشمی کے انکشافات نے تصدق کر دی جو قوم پہلے سے جانتی تھی۔
انہوں نے لکھا کہ انکشاف ہوا نواز شریف نے رانا شمیم سے حلف نامے پر دستخط کرائے اور بڑا سوال یہ ہے کہ صحافی کو قابل اعتراض حلف نامہ کس نے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف نے کفن باندھ لیا، شہباز گل
Big exposé by Irfan Hashmi affirms what the nation already knows, Sharif family premeditated attack on judiciary to hamper & influence proceedings against unmasked with revelation that Nawaz Sharif had Rana Shamim sign the shady affidavit in his presence n office pic.twitter.com/oa3ORdN0zH
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) December 26, 2021
شہزاد اکبر نے کہا کہ رانا شمیم نے کہا تھا حلف نامہ سیف میں ہے۔