سلمان خان کو سانپ نے ڈس لیا

سلمان خان (salman khan)

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پنویل میں سانپ نے ڈس لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان مہاراشٹر میں اپنے فارم ہاوس میں موجود تھے جہاں انہیں سانپ نے ڈس لیا۔ دبنگ خان کو فوری طور پر ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سلمان خان اپنی سالگرہ کے لیے اپنے دوستوں کے ساتھ اپنے فارم ہاوس پر موجود تھے۔ رات کے وقت لان میں بیٹھے ہوئے انہیں محسوس ہوا کہ ان کے بازو پر کسی نے کاٹا ہے اسی دوران ان کے ایک دوست نے وہاں سے سانپ گزرتے ہوئے دیکھا۔

انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔ جہاں انہیں 6 سے 7 گھنٹے تک رکھا گیا۔

رپورٹس کے مطابق سانپ زہریلا نہیں تھا۔ جس کی وجہ سے سلمان خان کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔

اسپتال نے انہیں ضروری طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا ہے وہ اپنے فارم ہاوس میں ہی مقیم ہیں اور آرام کر رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا ہے ۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان خان کا فارم ہاوس جنگل  کے قریب موجود ہے۔ اور اس سے پہلے بھی سلمان خان نے کئی بار وہاں سانپ دیکھے ہیں۔


متعلقہ خبریں