مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشتگردی، 2 نوجوان شہید

فوٹو: فائل


سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج نے فائرنگ اور تشدد کر کے 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے گھر گھر تلاشی لی اور بےقصور نوجوانوں کو بلاوجہ گرفتار کر لیا۔

بھارتی قابض فوج کی جانب سے شہریوں پر فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں 2 نوجوان شہید ہو گئے جبکہ متعدد افراد کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے پرانے کو بھی تباہ کر دیا، حمزہ شہباز

بھارتی جارحیت کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور بھارتی فوج کی دہشتگردی کے خلاف نعرے لگائے۔

گزشتہ روز ضلع اسلام آباد میں بھی قابض فوج کی فائرنگ سے ایک کشمیری نوجوان شہید ہو گیا تھا۔


متعلقہ خبریں