یورپی ملک سربیا کے بعد ارجنٹینا میں بھی پاکستانی سفارت خانے کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہو گیا۔
21 دسمبر کو ارجنٹینا کے پاکستانی سفارتخانے نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پربتایا کہ ایمبیسی کا آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا تھا، جس کا دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا گیا۔
The Instagram account of the Embassy of Pakistan in Argentina was hacked a while ago. It has now been recovered.
Please note that all messages posted through this account in last one hour were not from the Embassy of Pakistan in Argentina.
— Pakistan Embassy Argentina (@PakinArgentina) December 22, 2021
پیغام میں یہ بھی لکھا گیا کہ اکاونٹ سے جو بھی میسجز اور پوسٹ کی گئیں ان کا ایمبیسی سے کوئی تعلق نہیں۔ تاہم وہ کس طرح کی پوسٹ تھیں اس بارے میں تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔
اس سے قبل رواں ماہ 3 دسمبر کو یورپی ملک سربیا میں موجود پاکستانی سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی ہیک کر لیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کا ٹویٹر ہیک
سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکاونٹ سے عملے کو تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کی شکایت کی گئی تھی، سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بیان جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ مہنگائی نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، ہم کب تک ایسے کام کرتے رہیں گے گزشتہ 3 ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی۔