بلدیاتی الیکشن: ساس کامیاب، بہو کو شکست ہو گئی

Election 2024

انتخابی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم 28686 امیدواروں کے کاغذات جمع


پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق ساس کو کامیابی ملی جب کہ بہو کو شکست ہو گئی۔

پاکستان عمران خان سے بہتر چلانا جانتے ہیں، مولانا فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے لوئرمہمند کے بلدیاتی انتخابات میں غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق اے این پی کی امیدوار 65 سالہ دنیا بی بی نے جماعت اسلامی کی خاتون امیدوار لعل پری جانہ کو شکست دے دی ہے۔

خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والی دنیا بی بی رشتے کے اعتبار سے ساس ہیں۔

اسلام آباد بلدیاتی الیکشن: ووٹنگ ای وی ایم سے مئیر کا انتخاب براہ راست

اعداد و شمار کے مطابق دنیا بی بی نے 402 ووٹ حاصل کیے ہیں جب کہ ان کے مدمقابل جماعت اسلامی کی خاتون امیدوار لعل پری جانہ کو 401 ووٹ ملے جس کی وجہ سے وہ شکست سے دوچار ہو گئی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والی آزاد امیدوار رابعہ بی بی جو رشتے کے اعتبار سے بہو ہیں، ویلج کونسل ترکزئی 2 میں شکست سے دوچار ہو گئی ہیں۔

پی ٹی آئی پشاور ،مردان،کوہاٹ اور بنوں میں سٹی میئرکا الیکشن ہار گئی

رابعہ بی بی کو کل 56 ووٹوں سے شکست ہوئی ہے۔ آزاد امیدوار رابعہ بی بی کو جے یو آئی سے تعلق رکھنے والی خاتون امیدوار نے شکست دی ہے۔


متعلقہ خبریں