وفاقی مشیر خزانہ شوکت ترین سینیٹر منتخب

ای سی سی: کامیاب اوور سیز پروگرام اور رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے مشیر  برائے خزانہ شوکت ترین صوبہ خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں۔

پی ٹی آئی پشاور ،مردان،کوہاٹ اور بنوں میں سٹی میئرکا الیکشن ہار گئی

ہم نیوز کے مطابق غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے تحت مشیر خزانہ شوکت ترین کو صوبہ خیبر پختونخوا سے  87 ووٹ ملے ہیں۔ وہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اس نشست پر امیدوار تھے۔

سینیٹ انتخاب میں کے پی اسمبلی کے 122 اراکین اسمبلی نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ابتدائی اعداد و شمار کے تحت اے این پی کے امیدوار کو 13 اور جے یو آئی کے امیدوار کو بھی 13 ووٹ ملے جب کہ شوکت ترین 87 ووٹ حاصل کر کے سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں۔

اس ضمن میں مشیر خزانہ شوکت ترین نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سینیٹر بننے پر سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان اور اراکین اسمبلی سمیت عوام الناس کے بھی شکر گزار ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ بطور وزیر خزانہ ہر ماہ صوبہ خیبرپختونخوا آیا کریں گے۔

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات: شوکت یوسفزئی نےشکست کی وجہ بتادی

وفاقی مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پوری دلجوئی کے ساتھ آپ کے مسائل حل کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ بغیر سود کے گھروں کے لیے قرضے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کامیاب پروگرام ایک اعشاریہ 4 ٹریلین کا پروگرام ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پورے20 سال میں پوری دنیا میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے اور وہ صرف پاکستان میں نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور امریکہ بھی مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں۔

شوکت ترین نے کہا کہ زرعی قرضے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت 5 سے6 فیصد شرح سے ترقی کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گیس ہے ہی نہیں، ہر سال ذخائر کم ہوتے جارہے ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ گیس کے مزید ذخائر دریافت ہوں۔

پی ٹی آئی نے پشاور میئر شپ کے امیدوار کا اعلان کر دیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے واضح کیا کہ بجلی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، مسئلہ صرف گیس کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا ووٹ کراچی سے نہیں لاہور سے یہاں آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں میرے والدین رہتے ہیں اور یہاں میرا سسرال ہے۔


متعلقہ خبریں