پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ فرماتے ہیں کہ کوئی فارمولہ بنائیں، انہیں کہہ دیا کہ پہلے ان کی چھٹی ، پھر ہم سے بات کرو۔ مجھے سپر پاور نے کہا تھا کہ آپ کو سب سے مضبوط صدر بنایا ہے،میں نے 3 ماہ بعد ساری پاور پارلیمنٹ کو دے دی ۔
نواب شاہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدرآصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے لوگوں کو نوکریاں دی ہیں ،بینظیر کہتی تھیں میں چولہے جلاوں گی بجھاؤں گی نہیں۔
آصف زرداری نے کہا کہ جب بھی کوئی مصیبت آئی ہے پیپلز پارٹی نے سنبھالا ہے،مشرف کے دور میں آٹا نہیں تھا ،چینی باہر سے لینی پڑ رہی تھی،ہم نے ایک سال میں پاکستان کو خود کفیل کردیا تھا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ انہوں نے نہیں سیاست نے انہیں پسند کیا ہے،پیپلز پاور کے خلاف جو بھی آئے گا وہ بہہ جائے گا۔ان سب کو سمجھ نہیں آتی،ہم انہیں سمجھائیں گے اور میدان سے سب کو دوڑائیں گے۔
آصف علی زردی نے کہا کہ ابھی تو میں نے لاہور میں صرف قدم رکھا ہے ،انکی وکٹ پر ا ن کی بولنگ پر میں سکسر ماروں گا ۔
میرے لیے دعا کرنا مجھے اللہ ہمت دے ،پاکستاں بنانا ہے، یہ آسان ہے جو ان سے بنتا نہیں ہے،یہ سمجھتے بھی نہیں ہے، وقت آئے گا ان کو سننا بھی پڑے گا اور سمجھنا بھی پڑے گا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ فرماتے ہیں کہ کوئی طریقہ بنائیں کوئی فارمولا بنائیں ، میں نے کہا تمھارے فارمولوں نے ہی ملک کا خانہ خراب کیا ہے۔
میں نے بھی کہہ دیا ہے پہلے اس کی چھٹی کرو پھر ہم سے بات کرو،ان کی چھٹی کرنے کے بعد ہم سنبھالیں گے پاکستان اور ہم سنبھال سکتے ہیں۔