او آئی سی کے وفود کی واپسی کا عمل شروع


او آئی سی کے وفود کی واپسی کا عمل شروع، او آئی سی سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ اسلام آباد ائیرپورٹ سے روانہ ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا،اردن،کرغستان ،قازقستان، بنگلہ دیش،سیرالیون کے وفود بھی روانہ ہو چکے ہیں، وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب اور علی محمد خان نے مہمانوں کو الوداع کیا۔

او آئی سی سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے جاتے ہوئے میڈیا سے گفتگو بھی کی، ان کا کہنا تھا کہ اوآئی سی کانفرنس کامیاب رہی جو خوش آئند بات ہے، افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی صورت حال میں بہتری آئے گی، فیصلہ کیا گیا ہے کہ افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی تعینات کیاجائے۔

یہ بھی پڑھیں: او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس،افغان وزیر خارجہ اسلام آبادپہنچ گئے

سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اجلاس کی ایک اورکامیابی افغانستان کے لوگوں کے لیے فنڈ کا قیام ہے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ افغانستان کے نمائندہ خصوصی افغان عوام کیلئے فعال کردار ادا کرینگے، نمائندہ خصوصی افغان کانفرنس میں فیصلوں پر بھی عمل کرائیں گے، انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے اس غیر معمولی اجلاس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔


متعلقہ خبریں