یقین نہیں آرہا ہے کہ کس طرح نکل کر پشاور پہنچے ہیں؟ شبلی فراز

بلاول کی کانپیں ٹانگ رہی تھیں، اب تو آصف زرداری کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، شبلی فراز

پشاور: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کوہاٹ میں اپنا ووٹ ڈالنے گیا تھا، واپس آرہا تھا تو حملہ ہوا۔

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ

ہم نیوز کے مطابق پشاور پہنچنے کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ یقین نہیں آرہا ہے کہ کس طرح نکل کر پشاور پہنچے ہیں؟

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان پر حملہ کرنے والے سیاسی لوگ نہیں تھے۔ انہوں نے اس ضمن میں بتایا کہ 40 سے 50 افراد نے سیکیورٹی کی گاڑی پر حملہ کیا۔

وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں بتایا کہ حملے کے بعد اولین ترجیح ڈرائیور کو اسپتال پہنچانا تھی۔

بلدیاتی انتخابات، پرتشدد واقعات میں 2 افراد جاں بحق،3 زخمی

واضح رہے کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز کی گاڑی پر ہونے والے حملے میں وہ خود محفوظ رہے ہیں لیکن ان کے گارڈ اور ڈرائیور دونوں زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں