خیبر پختونخوا کے 17اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا میدان سج گیا

ووٹ

پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے17 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کا میدان سج گیا۔66 تحصیلوں میں انتظامی سربراہ، میئر یا چیئرمین منتخب ہوں گے۔

پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں سمیت پانچ ڈویژنز میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ پولنگ کا عمل بغیر کسی تعطل کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن کےپہلے مرحلے میں 17 اضلاع میں انتخابات ہو رہے ہیں۔ 17اضلاع میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، مہمند اور مردان شامل ہیں۔

صوابی، کوہاٹ، کرک، ہنگو، بنوں اور لکی مروت بھی ووٹرز مقامی نمائندے چن رہے ہیں۔ ڈی آئی خان، ٹانک، ہری پور، بونیر اور باجوڑ بھی ان اضلاع میں شامل ہیں۔

نئے بلدیاتی نظام میں تحصیل کونسل، ولیج کونسل اور نیبرہوڈ کونسلز شامل ہیں۔ 5بڑے شہروں میں تحصیل کونسل کا سربراہ مئیر کہلائے گا۔

4ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز یعنی پشاور، مردان،کوہاٹ، اور بنوں میں سٹی میئر براہ راست منتخب ہوگا۔تحصیل چیئرمین یا میئر کیلئے 671امیدوار میدان میں ہیں۔ڈیرہ اسماعیل خان میں میئر کا امیدوار قتل ہونے پر الیکشن ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات:ساس اور بہومیدان میں

61تحصیلوں میں انتظامی سربراہ چئیرمین کہلائے گا۔ تمام الیکشن جماعتی بنیادوں پر کروائے جائیں گے۔تحصیل کونسل میں ڈپٹی مئیر یا ڈپٹی چیئر مین کا انتخاب چیئرمین کے ووٹوں سے ہوگا۔

ووٹرز کو تحصیل چئیرمین یا میئر ، جنرل کونسلر ، یوتھ ، خواتین ،مزدور کسان اور اقلیت کے لئے الگ الگ ووٹ ڈالنے ہوں گے۔ حکومتی فارمولے کے مطابق 30 فیصد ترقیاتی فنڈ مقامی حکومتوں کو ملے گا۔

تحصیل سطح پر تمام ادارے مئیریا تحصیل چئیرمین کی زیرنگرانی ہوں گے۔ تحصیل کونسل میں ڈپٹی مئیر یا ڈپٹی چیئر مین کا انتخاب چیئرمین کے ووٹوں سے ہوگا۔

خیبرپختون خوا میں 7ڈویژنز اور 35اضلاع ہیں۔ ان میں پانچ ڈویژنز کے 17 اضلاع کی 66 تحصیلوں میں الیکشن ہو رہے ہیں۔مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں الیکشن دوسرے مرحلے میں ہوں گے۔


متعلقہ خبریں