لاہور سمیت پنجاب بھر میں اسکول 23 دسمبر سے 6 جنوری تک بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے اپنی ٹوئٹ میں اعلان کیا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک ہوں گی۔
ANNOUNCEMENT
All Public & Private Schools of Punjab to remain closed for winter vacation starting December 23rd, 2021 to January 6th, 2022. Please get vaccinated and follow SOPs issued by the government.— Murad Raas (@DrMuradPTI) December 17, 2021
انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے وہ کورونا ویکسینیشن کرائیں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔
ویکسین کے حوالے سے اقدامات کو مزید تیز کیا جائے، این سی او سی
اس سے پہلے این سی او سی کے اجلاس میں موسم سرما کی تعطیلات تین جنوری سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
این سی او سی کے مطابق فیصلہ تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن مکمل کرنے کے لیے کیا گیا ہے، چھٹیوں کا نوٹیفکیشن صوبائی حکومتیں جاری کریں گی۔
این سی اوسی نے والدین سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔ والدین سے اپنے بچوں کو پولیو سے بچائوکے ٹیکے بھی لگوائیں، وہ لوگ جنہوں نے ابھی تک کورونا کی اپنی دوسری خوراک نہیں لگوائی وہ فوری طورپردوسری خوراک لگوائیں۔
جبکہ سخت سرد موسم یا فوگ والے علاقوں میں چھٹیوں کا تعین صوبائی حکومتیں کریں گی۔