نیوزی لینڈ میں اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ


نیوزی لینڈ میں بھی کورونا کا نیا وئیرینٹ پہنچ گیا، پہلے کیس کی تصدیق ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی جانب آسٹریلوی باشندوں کو ملک سے باہر کرنے کے بعد اومی کرون کا اپنا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔ کورونا کی نئی قسم سے متاثرہ شخص جرمنی سے ملک واپس آیا تھا ، جسے فوری آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ شخص کرائسٹ چرچ منتقل ہونے سے پہلے جرمنی سے آکلینڈ آیا تھا۔ اب یہ خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ اومی کورونا کے کیوی ساحلوں پر پہنچنے سے سرحد کی بندش کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔

نئے قوائد میں 17 جنوری سے آسٹریلیا میں مقیم نیوزی لینڈ شہریوں کو مکمل ویکسین کے ساتھ ملک میں داخلے کے لیے  ایک ہفتے کے لیے قرنطینہ ہونا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اومیکرون دنیا بھر میں غیر معمولی رفتار سے پھیل رہا ہے، ڈبلیو ایچ او

تاہم نئی تحقیق کے مطابق کورونا کی نئی قسم اومی کرون مریض کو زیادہ بیمار نہیں کرتی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا کی تیزی سے پھیلتی نئی قسم اومی کرون میں یہ تحقیق سامنے آئی ہے کہ اومی کرون مریض کو زیادہ بیمار نہیں کرتی اور نہ ہی کورونا کی اس نئی قسم کا متاثرہ شخص زیادہ دن اسپتال میں زیر علاج رہتا ہے۔


متعلقہ خبریں