اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے از خود امریکی سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔
پاکستان امریکہ سے باہمی رابطے برقرار رکھنے کا خواہاں ہے، آرمی چیف
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کو ڈیموکریسی سمٹ میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمھتا کہ ڈیموکریسی سمٹ میں شرکت نہ کرنے سے تعلقات خراب ہوں گے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کسی کیمپ کی سیاست کا حصہ نہیں بننا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے چین کے ساتھ بہتر تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین نے ہر جگہ پاکستان کے مؤقف کی ترجمانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے سلامتی کونسل اجلاس میں بھی پاکستان کی ترجمانی کی۔
’پاکستان امریکہ کو درمیانی راستہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے‘
ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ چین کورونا کی وجہ سے دورے کم کر رہا ہے۔