بابر اعظم اور ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق میں “ٹھن” گئی


لاہور: کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کو عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے چیلنج دے دیا۔

پریکٹس کے دوران ثقلین مشتاق اور بابر اعظم کے درمیان ایک اوور پر مشتمل دلچسپ میچ ہوا۔ لیکن بابر اعظم کی بیٹنگ، ثقلین مشتاق کے دوسرا کے آگے نہ چل سکی۔

بابر اعظم کو ثقلین مشتاق کی جانب سے 12 رنز کا ہدف دیا گیا، لیکن کپتان قومی کرکٹ ٹیم بارہ رنز کے تعاقب میں صرف 3 رنز بنا سکے۔


چیلنج سے پہلے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ  ثقلین مشتاق ہمارے سینئر ہے اس لیے انہیں جیتوانا ہے، ثقلین بھائی اپنے دور کے بہترین سپنر تھے، انہیں دوسرا بہت اچھا آتا ہے۔

دوسری جانب ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ ٹی 20 کے نمبر ون کھلاڑی کو چیلنج کررہا ہوں۔ تاہم چیلنج ہارنے کے بعد پاکستانی کپتان نے کہا کہ ثقلین لیجنڈ کھلاڑی ہیں اس لیے ہرا دیا۔


متعلقہ خبریں