وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ صوبوں میں اسکولوں میں 25 دسمبر سے 4 جنوری تک سردیوں کی چھٹیاں دینے پر اتفاق ہوا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج وفاقی اور صوبائی سیکرٹریز کی ملاقات ہوئی ہے جس میں اتفاق کی گیا کہ سردیوں کی چھٹیاں 25 دسمبر سے 4 جنوری تک کی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن متعلقہ حکومتوں کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔
Federal and provincial secretaries met today. The agreed proposal was that winter holidays should be from Dec 25 to Jan 4. Further notifications will be from the concerned governments
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) December 14, 2021