وزیراعظم نے پنجاب میں ہیلتھ کارڈ کا اجرا کر دیا


وزیراعظم عمران خان نے لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے لیے ہیلتھ کارڈ کا اجرا کردیا ہے جس سے فی گھرانہ دس لاکھ روپے تک انشورنس دی جائے گی۔

اس ضمن میں منعقد تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ سال مارچ تک پنجاب میں ہر خاندان کو صحت کارڈ میسر ہوگا جس سے سالانہ 10 لاکھ روپے تک کا علاج کروایا جا سکے گا، پنجاب میں ہیلتھ انشورنس پر 3سالوں میں 440ارب روپے خرچ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ پروگرام سے ملک بھر کے ہسپتالوں کا جال بچھ جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ احساس راشن سکیم سے 50 ہزار سے کم آمدنی والے خاندان کو 50 فیصد رعایت ملے گی ،47ارب روپے سے 62لاکھ سکالرشپ مستحق طلبا کو دیئے جائیں گے حکومت مشکل وقت میں عوام کے لئے آسانی پید کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غریب گھرانے میں جب کوئی بیمار ہوتا ہے تو اس پر کیا گزرتی ہے اور جب کوئی اپنے پیارے کا علاج نہیں کرا سکتا تو اس خاندان پر بے بسی کا کیا عالم ہوتا ہے اس کا ہمیں بخوبی ادراک ہے اور یہ ا س وقت ہوا جب میری والدہ کینسر جیسی بیماری میں مبتلا تھیں اور وسائل کے باوجود علاج نہ ہونے پر بے بس تھے۔

مسائل کی سب سے بڑی وجہ قانون کی حکمرانی کا نہ ہونا ہے، عمران خان

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کے بعد شوکت خانم کینسر ہسپتال بنانے کا سوچا اور پھر وہاں غریب لوگوں کو علاج کے بعد دعائیں دیتے دیکھا اور پھر میں نے یہ سوچا کہ اگر اللہ نے موقع دیا تو غریب لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ہیلتھ انشورنس لائی جائے گی۔

وزیراعظم نے بتایا کہ جب میں نے شوکت خانم ہسپتال بنایا تو اس کے لئے چیف ایگزیکٹو باہر سے منگوایا جنہوں نے بورڈ کی پہلی میٹنگ میں کہا کہ یہ ہسپتال 5فیصد سے زیادہ لوگوں کا مفت علاج نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی ہسپتال 75فیصد کینسر کے مریضوں کا مفت علاج نہیں کر سکتا لیکن شوکت خانم کینسر ہسپتال سالانہ 10ارب روپے سے یہ فریضہ سرانجام دے رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے ہماری ایلیٹ کلاس کو عام آدمی کی فکر نہیں، جب چین نے صوبہ ووہان میں لاک ڈائون لگایا تو انہوں نے گھر گھر کھانا پہنچایا ، تو ادھر جو لوگ لاک ڈائون کا کہتے تھے ان سے پوچھا تھا کہ کیا ہم لوگوں کو گھر گھر راشن پہنچا سکتے ہیں آج پاکستان کی دنیا مثال دیتی ہے کہ جو ملک کورونا کے دوران بہتر نکلا جس میں پاکستان نمبر ون ہے جس نے کمزور طبقہ کو بھی بچایا۔


متعلقہ خبریں