کورونا: اومیکرون سے برطانیہ میں پہلی موت

کورونا: اومیکرون سے برطانیہ میں پہلی موت

لندن: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون سے متاثرہ مریض برطانیہ میں انتقال کرگیا ہے۔

لندن: جنوری میں اومی کرون کی بڑی لہر خطرہ

ہم نیوز نے اے بی پی لائیو کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ میں اومیکرون سے پہلی موت ہوئی ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ میں اومیکرون کیسز میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور متعدد مریض اس وقت اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

بورس جانسن نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا ہے کہ اس وقت کورونا سے متاثرہ مریضوں میں سے 40 فیصد اومیکرون کا شکار ہیں۔

کراچی میں سامنے آنے والے اومیکرون کیس کی تصدیق ہو گئی

خبر رساں اداروں کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس بھی تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔ گزشتہ روز بھی برطانیہ میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد وائرس سے متاثر ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ کورونا کی خطرناک قسم اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی کے بعد کورونا الرٹ لیول تین سے بڑھا کرچار کردیا گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے بھی تصدیق کی ہے کہ دنیا کے 63 ممالک میں اومیکرون تیزی سے پھیل چکا ہے۔

اومیکرون سے بچنے کا طریقہ؟

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی ہے لیکن متاثرہ خاتون  صحتیاب ہوچکی ہیں۔


متعلقہ خبریں