پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 830 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 288 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 89 ہزار49 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں46 ہزار 6کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.62 فیصد رہی۔
یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کا خطرہ، تیسری کے بعدویکسین کی چوتھی ڈوز بھی لگوانی پڑے گی؟
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 77 ہزار 869، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 661، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 839،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار117، بلوچستان میں 33 ہزار 531، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 606 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 426 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 51 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 636، خیبرپختونخوا 5 ہزار 889، اسلام آباد 962، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 743 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔