سیالکوٹ واقعہ، اشتعال دلانے،تشدد کرنے اور ویڈیو بنانے والے مزید 8 ملزم گرفتار


 سانحہ سیالکوٹ  کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپوں اور کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے مزید 8 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے سیالکوٹ واقعے میں ملوث مزید 8 ملزمان کو  گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں واقعہ کی ویڈیو بنانے، اشتعال دلانے اور تشدد کرنے والے بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل کالز ڈیٹا کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اب تک گرفتار کیے گئے ملزمان میں 34 مرکزی ملزم شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ واقعہ: مقتول کے اہل خانہ کیلئے 1 لاکھ ڈالر امداد، زندگی بھر تنخواہ ملے گی

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو آج انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کی جائے گا۔ان ملزمان میں پریانتھا کمارا کی نعش کی بے حرمتی کرنے والا ذاکر سلمان بھی شامل ہے جسے رات گئے گرفتار کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیس کی پیشرفت کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ذمہ دار قانون کے تحت سخت سزا کے حقدار ہیں۔ ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔قانون کے تمام تقاضے پورے کریں گے۔


متعلقہ خبریں