الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو دورہ پشاور سے روک دیا

وزیر اعظم نے اہم اجلاس اتوار کو طلب کر لیا

 الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے باعث وزیراعظم کو دورہ پشاور سے روک دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے آج دورہ پشاور اور پاکستان کارڈ منصوبے کا افتتاح کرنا تھا، الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا نے وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کرکٹ گراؤنڈ پہنچ گئے

الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی الیکشن تاریخ طے ہونے کے بعد کسی منصوبے کا افتتاح نہیں ہوسکتا۔ وزیراعظم کا دورہ الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت دی کہ وزیراعظم عمران خان اپنا دورہ منسوخ کرے۔

 


متعلقہ خبریں