اسود کی آنکھوں سے غلط فہمی کی پٹی اُتر گئی ، مہرین کی سچائی اور مشعل کی موت کی حقیقت سامنے آ گئی ، ہم کہاں کے سچے تھے کی کہانی نے سب سے بڑا موڑ لے لیا، ڈرامہ سیریل کی 18 ویں قسط کو یوٹیوب پر چند گھنٹوں میں 25 لاکھ کے قریب افراد نے دیکھ لیا۔
یہ سچائی جاننے کے بعد اسود کا اگلا قدم کیا ہوگا؟ کیا وہ اپنے پچھتاوے سے نکل کر مہرین کے دکھوں کو مداوا کر پائے گا؟ اس کے لیے شائقین 19 ویں قسط کا انتظار کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مہرین کا سچ اور اسود کا بدلہ، ہم کہاں کے سچے تھے کا نیا موڑ
اس ڈرامے کے ذریعے ماہرہ خان پانچ سال کے طویل عرصے بعد ٹی وی سکرین پر دوبارہ جلوہ گر ہوئی ہیں۔ اداکار عثمان مختار، کبریٰ خان، ہارون شاہد، شمیم ہلالی، زینب قیوم، ہما نواب، لیلیٰ واستی، عمیر رانا اور دیگراداکار اہم کردار کر رہے ہیں۔
مشہور لکھاری عمیرا احمد کے لکھے گئے ڈرامے’ہم کہاں کے سچے تھے‘ ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہم کہاں کے سچے تھے کی دھوم
سوشل میڈیا پر ٹرینڈز کے ذریعے ماہرہ خان کے کام کو بہت سراہا جا رہا ہے۔ ان کے نئے ڈرامے کے کلپس و تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیے جا رہے ہیں۔
عمیرہ احمد کے لکھے گئے ڈرامے کو مومنہ درید نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ ڈائریکشن فاروق رند نے دی ہے۔