سیالکوٹ،ذمہ داران کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، شہباز شریف: دل چیر دیا، مریم نواز

این اے133: ضمنی الیکشن، کامیابی پر شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کی مبارکباد

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔

سیالکوٹ واقعہ: تحقیقات کی نگرانی خود کر رہا ہوں، وزیر اعظم

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا کہ واقعے کے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

ن لیگ کے مرکزی صدر نے زور دے کر کہا کہ ہمیں امن، محبت اور رحم کے پیغام پر کاربند ہونے کی ضرورت ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں ہونے والے دلخراش واقعے نے دل چیر کے رکھ  دیا ہے۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی نے استفسار کیا ہے کہ کیا یہ درندگی ہماری پہچان اور ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل ہے؟ اور کیا یہ ملک ایک محفوظ ملک تصور ہو گا؟

سیالکوٹ: ایسے ماورائے عدالت اقدام قطعاً نا قابل قبول ہیں، جنرل باجوہ

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے، انسان سوال کرے بھی تو کس سے کرے؟

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں پیش آنے والا واقعہ شرمناک اور انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ پاکستان کی بدنامی کا باعث ہے۔

سری لنکن شہری کا قتل، مرکزی ملزم سمیت 100 سے زائد افراد گرفتار

سراج الحق نے کہا کہ اس واقعے کا اسلام اور دینی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ  غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے مجرموں کو گرفتار کیا جائے۔


متعلقہ خبریں