’کورونا: نیا ویرینٹ 15 سیکنڈز میں ٹرانسفر، پھیپھڑوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیتا ہے‘


یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم نے عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ سے متعلق شہریوں کو خبردار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ساؤتھ افریقہ میں کورونا کا نیا ویرینٹ دریافت ہوا ہے جو ایک سے دوسرے شخص کو 15 سیکنڈ میں ٹرانسفر ہوجاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کا نیا ویرینٹ پھیپھڑوں کو مکمل طور پر تباہ کردیتا ہے۔

کورونا کی نئی قسم پھیلنے کا خدشہ، افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد

ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ ویکسین بہت حد تک کورونا نئے ویرینٹ کو قابو کرسکتی ہے،یہ ویرینٹ دیگر ویرینٹ کے مقابلے میں بہت خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ویرینٹ سے بچنے کے لیے سخت اقدامات اُٹھانے پڑ یں گے۔


متعلقہ خبریں