کورونا: پاکستان سمیت 9 ممالک کی خواتین کرکٹ ٹیمیں زمبابوے میں پھنس گئیں

icc

ہرارے: پاکستان سمیت دیگر 9 ممالک کی خواتین کرکٹ ٹیمیں کورونا کی نئی قسم کے باعث زمبابوے میں پھنس گئی ہیں۔

کورونا وائرس کی نئی قسم نے دنیا کو پھر ڈرا دیا

ہم نیوز کے مطابق زمبابوے میں آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ 2021 کے کوالیفائزر مقابلے جاری ہیں جس میں شرکت کے لیے 9 ممالک کی کرکٹ ٹیمیں ہرارے میں موجود ہیں لیکن اچانک کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر خلیجی ائیرلائن نے زمبابوے کے لیے فلائٹ آپریشن ہی معطل کردیا ہے۔

خلیجی ایئر لائن کی جانب سے فلائٹ آپریشن ملتوی کیے جانے کے باعث پاکستان سمیت 9 ملکوں کی خواتین ٹیمیں زمبابوے میں پھنس کر رہ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے افریقی ممالک سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگادی ہے جب کہ یہ پابندی جنوبی افریقہ، زمبابوے، موزمبیق اورنمیبیا سمیت دیگرممالک پرلگائی گئی ہے۔

کورونا: سعودی عرب نے 7 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں

اس ضمن میں جاری کردہ ہدایت کے مطابق 29 نومبر سے افریقی ممالک سے آنے والوں کو دبئی میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔


متعلقہ خبریں