حکومت پیٹرول، ڈیزل کی قیمت عوام کیلئے کم سے کم کرنا چاہتی ہے، حماد اظہر


وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پی ایس او کے پیٹرول پمپ اس وقت کھلے ہیں جب کہ جلد مزید بھی کھل جائیں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بڑی کمپنیوں کے کمپنی آپڑیٹڈ پمپ بھی کھلے ہیں، ڈیلر ایسوسی ایشن سے رابطے میں ہیں، جائز مطالبات کی سمری ای سی سی میں فیصلے کیلئے جمع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول پمپ کی ہڑتال اس وجہ سے نہیں کہ ماضی کی طرح پیسے ختم ہو گئے، حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت عوام کیلئے کم سے کم کرنا چاہتی ہے۔

ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کریں گے، حماد اظہر

واضح رہے کہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کل ملک گیر سطح پر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ایسوسی ایشن کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پورے ملک میں پیٹرول پمپس پر پیٹرول دستیاب نہیں ہو گا۔


متعلقہ خبریں