نایاب نسل کا سفید شیر بھوک سے مر گیا؟


کراچی: شہر قائد کے چڑیا گھر میں نایاب نسل کا قیمتی سفید شیر بھوک سے مرگیا ہے؟ یہ سوال میڈیا اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر تسلسل کے ساتھ پوچھا جا رہا ہے جب کہ ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی علی حسن ساجد نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والا شیر گزشتہ کئی دنوں سے بیماراور زیرعلاج تھا۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی: ہاکس بے پر واقع ہٹس کے الاٹمنٹ آرڈرز منسوخ

ہم نیوز نے اس ضمن میں میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ کراچی کے چڑیا گھر میں قید معصوم جانوروں کو مناسب خوراک فراہم نہیں کی جا رہی تھی کیونکہ کنٹریکٹر سے معاہدہ ختم ہو چکا تھا۔

ممتاز صحافی قطرینہ حسین نے بھی اس ضمن میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں بتایا ہے کہ کراچی کے چڑیا گھر کو جانوروں کے لیے خوراک فراہم کرنے والے کنٹریکٹر نے پیشگی اطلاع دی تھی کہ وہ 22 نومبر سے جانوروں کے لیے خوراک فراہم کرنے کا ذمہ دار نہیں ہوا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کنٹریکٹر کی جانب سے پیشگی اطلاع ملنے کے باوجود متعلقہ حکام نے جانوروں کے لیے متبادل بندوبست نہیں کیا جس کی وجہ سے بے زبان جانوروں کی حالت نہایت خراب ہو گئی تھی۔

اسلام آباد: چڑیا گھر چلانے کیلئے فنڈز ختم

واضح رہے کہ ہلاک ہونے والے سفید شیر کو 2012 میں افریقہ سے کراچی کے چڑیا گھر میں ایک کروڑ روپے کی خطیر رقم کے عوض لایا گیا تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گزشتہ روز بھی ہلاک ہونے والے نایاب نسل کے شیر کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ انتہائی لاغر دکھائی دے رہا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گزشتہ روز بھی مطالبہ کیا گیا تھا کہ شیر کی مناسب دیکھ بھال پر توجہ دی جائے اور خوراک کا بندوبست بھی کیا جائے۔

ہم نیوز کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ترجمان علی حسن ساجد نے شیر کی ہلاکت پر کہا ہے کہ چڑیا گھر کا سفید شیر گزشتہ 13 روز سے زیر علاج تھا۔

اسلام آباد چڑیا گھر انتظامیہ کی غفلت، ہاتھی نے رات بارش میں گزاری

انہوں نے اس سلسلے میں بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے شیر کو ٹی بی کا مرض لاحق تھا اور اس کے پھیپھڑوں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

شیر مردوں کے واش روم میں گھس گیا، ویڈیو وائرل

ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی علی حسن ساجد کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شیر کی ہلاکت پر رپورٹ طلب کرلی اہے۔


متعلقہ خبریں