عالمی برادری کو افغانستان پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی، جنرل باجوہ


راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن کا خواہاں ہے۔

انسانی المیے سے بچنے کے لیے عالمی برادری کو افغانستان پر توجہ دینا ہوگی، جنرل باجوہ

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ آرمی چیف نے یہ بات امریکی کانگریس کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ امور اور افغان سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے کے تمام ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات چاہتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کے لیے عالمی برادری کو توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔

پاکستان، امریکہ کو افغانستان میں امن واستحکام کیلئے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

واضح رہے کہ امریکی کانگریش کے وفد نے اپنے دورہ پاکستان میں وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ہونے والی ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور امریکہ کو افغانستان میں امن واستحکام کے لیے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے امریکی کانگریس کی کمیٹی کے چیئرمین گریگوری میکس کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت میں کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کی پارلیمنٹس کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

پاکستان کی افغانستان کیلئے 5 ارب روپے امداد کی منظوری

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بات چیت میں کہا کہ افغان عوام کی مالی مدد کرنے کی فوری ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں