عامر لیاقت نے اپنے حالات ٹھیک اور خراب ہونے کی وجہ بتا دی


اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے کہا ہے کہ جب پاکستان کے حالات خراب ہوتے ہیں تو میں بھی خراب ہوتا ہوں۔ 

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے ہی پاکستان کے حالات ٹھیک ہو جائیں گے میں بھی ٹھیک ہو جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں آنا میرا ٹھیک فیصلہ تھا اور میں نے سیکھا ہے کہ سیاست کیسے ہوتی ہے، دیکھا کرپشن کیسے ہوتی ہے۔ ایم کیو ایم چھوڑ کر میں پی ٹی آئی میں آیا ہوں اور پی ٹی آئی میں آ کر ایم کیو ایم کو ہرانا چھوٹی بات نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ لگتا ہے ججوں کیخلاف مہم کی تیاری ذرا جلدی میں کی گئی ‘

عامر لیاقت نے کہا کہ کراچی کی کمانڈ میرے ہاتھ میں دینی چاہیے تھی اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے مذاکرات کے لیے مجھے بھیجنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی سے مذاکرات کے لیے مجھے بھیجتے تو 9 پولیس اہلکار شہید ہونے سے بچ جاتے۔


متعلقہ خبریں