سوڈانی فوج اور سیاسی رہنماوں میں معاہدہ طے، وزیر اعظم کو بحال کرنے کا فیصلہ


 سوڈان میں ملٹری قیادت اور سیاسی  رہنماوں کے درمیان مفاہمت کا معاہدہ طے پا گیا۔

ملٹری قیادت اور سیاسی رہنماوں میں طے پانے والے معاہدے کے تحت معزول وزیر اعظم عبداللہ حمدوک کو بحال کرنے اور قید سیاسی رہنماوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملٹری قیادت اور سیاسی رہنماوں کے درمیان مذاکرات کروانے والے ثالثوں کا کہنا ہے کہ  معاہدہ  سیاسی دھڑوں ، سابق باغی گروپوں اور عسکری قیادت کے درمیان طے پایا ہے۔

سیاسی رہنما فضل اللہ ناصر کا کہنا ہے کہ  عبوری حکومت کے  وزیر اعظم عبداللہ حمدوک ٹیکنو کریٹس پر مشتمل کابینہ تشکیل دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سوڈان میں مارشل لا کے خلاف احتجاج،3افراد ہلاک

یاد رہے کہ 25اکتوبر کو سوڈانی فوج کے لیڈر جنرل  عبد الفتاح برہان نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر کے حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا اور وزیر اعظم عبداللہ حمدوک کو نظر بند کر کے کئی سیاسی رہنماوں کو  حراست میں لے لیا تھا۔

ملک میں مارشل لا نافذ ہونے کے بعد سے جمہوریت کے حق میں مظاہرے بھی جاری تھے اور  عالمی برادری کی جانب سے بھی جمہوری حکومت بحال کرنے کے لیے مسلسل دباو ڈالا جا رہا تھا۔

 


متعلقہ خبریں