ہم 2023 کے الیکشن میں ای وی ایم کا استعمال چاہتے ہیں، شبلی فراز

بلاول کی کانپیں ٹانگ رہی تھیں، اب تو آصف زرداری کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ سیاسی و معاشی استحکام کے لیے جمہوری عمل کو درست کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معاشی ترقی ممکن نہیں ہے۔

ای وی ایم کا استعمال؟ 14 مراحل سے گزرنا ہو گا، ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، سیکرٹری الیکشن کمیشن

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں الیکشن کے بعد سیاسی عدم استحکام رہا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں دھاندلی مختلف طریقوں سے کی جاتی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن نے ای وی ایم کو دیکھے بنا اس کی مخالفت کی لیکن ہم نے جو فیصلہ کیا ہے اس پر عمل کرنا اور کرانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم 2023 کے الیکشن میں ای وی ایم کا استعمال چاہتے ہیں۔

ای وی ایم بل منظور ہوا تو آئندہ الیکشن آج سے نہیں مانتے، بلاول بھٹو

وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو آئی ووٹنگ کے ذریعے ووٹ کا حق دینا چاہتے ہیں، اب ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے کہ وہ کون سی مشین استعمال کرتے ہیں۔

ای وی ایم ہیک کریں،10لاکھ روپے انعام پائیں

شبلی فراز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہماری تیار کردہ مشین استعمال کرنی ہے یا باہر سے منگوانی ہے، ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے اور امید ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس دو سال کا وقت ہے۔


متعلقہ خبریں