دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کی ایک ٹیم، بابر اعظم کپتان، کوئی بھارتی شامل نہیں

ٹی 20: کپتان بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم آٖ دی ٹورنا منٹ کا اعلان کر دیا۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم کو کپتان بنایا گیا ہے جبکہ 12 رکنی ٹیم میں کوئی بھارتی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر اور انگلینڈ کے جاز بٹلر بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ جنوبی افریقی کھلاڑی ایڈن مارکرم ، انگلینڈ کے بلے باز معین علی اور آسٹریلوی بالر ایڈم زمپا بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ اور نیوزی لینڈ کے بیٹسمین ٹرنٹ بولٹ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

پاکستان کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی کو 12ویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم میں تین اوپنر ہونے کی وجہ سے محمد رضوان جگہ نہیں بنا سکے۔

12 رکنی اسکواڈ میں دو پاکستانی، تین آسٹریلین، دو انگلش، دو سری لنکن، دو جنوبی افریقی اور ایک کیوی کھلاڑی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز بابر اعظم کو ملنا چاہیے تھا، شعیب اختر

جوز بٹلر اور ڈیوڈ وارنر بطور اوپنر ٹیم میں شامل ہیں جب کہ پاکستانی کپتان اور اوپنر بابر اعظم بطور ون ڈاون ٹیم کا حصہ ہیں۔ اینرک نوکیا، چاریتھ اسالنکا اور وانندو ہسارنگا بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ آئی سی سی کے کسی ایونٹ کے بعد بننے والی ٹیم میں ایک بھی بھارتی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 ورلڈکپ میں سب سے زیادہ 303 رنز بنائے۔

بابر اعظم نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 4 نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ شعیب ملک نے ٹی 20 ورلڈکپ کی تیز ترین نصف سنچری بنائی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ، سب سے زیادہ رنز بابر اعظم نے بنائے

ٹورنامنٹ کی واحد سنچری انگلینڈ کے جوز بٹلر نے بنائی اور جوز بٹلر نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 13 چھکے لگائے۔


متعلقہ خبریں