ورلڈ کپ ٹی 20: پاکستان نے کیا کیا ریکارڈ اپنے نام کیے؟


پاکستان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اپنی پرفارمنس سے سب کوحیران کردیا اس ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے کئی ریکارڈ بھی اپنے نام کیے ہیں۔

کپتان بابر اعظم نے اس ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 303رن اسکور کیے۔ جبکہ پاکستان پہلی بار ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرانے میں کامیاب ہوا۔

شاہین آفریدی اپنے پہلے ہی اوور میں 21 بار وکٹ لینے والے دنیا کے پہلے بالر بنے تو دوسری جانب محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کے کیلینڈ ایئر میں پہلی بار ہزار رن بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

پاکستانی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ پانچ بار سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیم بھی بن گئی، اور پاکستانی ٹیم پہلی بار کسی ایک ورلڈ کپ میں تمام گروپس میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی بالرز کی 6 میچز میں 13 نو بال

پاکستان نے وکٹ کے حساب سے ورلڈ کپ کی سب سے بڑی جیت 10 وکٹوں سے درج کی۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پہلی بار گروپ اسٹیجز میں بابر اعظم نے بطور کپتان اور کھلاڑی چار ففٹیز اسکور کیں۔ اس ورلڈ کپ میں بابر اعظم نے سب سے زیادہ 240گیندوں کا سامنا کیا۔

شعیب ملک نے اس ورلڈ کپ کی سب سے تیز ففٹی بنائی اس ریکارڈ میں کے ایل راہول بھی ان کے شراکت دار ہیں۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں محمد رضوان 281 رن بنا کر سب سے کامیاب وکٹ کیپر بیٹس مین ثابت ہوئے ۔ جبکہ کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ 28 چوکے لگائے۔


متعلقہ خبریں