محمد رضوان اور شعیب ملک فٹ، آج میچ کھیلیں گے


قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپربیٹر محمد رضوان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کو آج کے میچ کیلئے فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ محمد رضوان اور شعیب ملک بہت بہتر محسوس کررہے ہیں۔  میڈیکل پینل نے دوبارہ معائنے کے بعد شعیب ملک اور محمدرضوان کو آج کا میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

محمد رضوان اور شعیب ملک فُلو کے باعث گزشتہ روز پریکٹس نہیں کرسکے تھے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے گزشتہ روز 2 گھنٹے پریکٹس کی تھی۔

پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ کلیئرآئی ہیں۔

محمد رضوان اور شعیب  ملک دونوں  فارم میں ہیں اور وہ کسی  بھی ٹیم  کے خلاف کارکردگی دکھانے کی بھرپور صلاحیت  رکھتے ہیں، ان کی  شرکت  پر شائقین کرکٹ خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی20 ورلڈکپ کا سیمی فائنل آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی میں کھیلا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں