امریکہ: ایران کے خلاف قومی ایمرجنسی میں مزید توسیع

روس پر مزید پابندیاں عائد کریں گے، یوکرین کیخلاف کبھی فتح نہیں ملے گی، صدر جوبائیڈن

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکہ نے ایرانی حکومت کے خلاف قومی ایمرجنسی میں مزید ایک سال کی توسیع کردی ہے۔ قومی ایمرجنسی میں توسیع کی منظوری امریکی صدر جوبائیڈن نے دی ہے۔

امریکہ نے چین کو بڑی پیشکش کر دی

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان تعلقات معمول پر نہیں آسکے ہیں لہذا ایمرجنسی کی حالت سے نمٹنے کے لیے نومبر 1979 سے شروع ہونے والا عمل جاری رہے گا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اعلامیے میں ایگزیکٹو آرڈر 12170 کا حوالہ دیا گیا ہے جو پہلی بار 14 نومبر 1979 کو جاری کیا گیا تھا۔

اسرائیل سے تعلق بحالی عرب ممالک کا گناہ ہے، ایرانی سپریم لیڈر

یہ ایگزیکٹو آرڈر سابق امریکی صدر جمی کارٹر کے دور صدارت کے دوران تہران میں امریکی سفارتخانے پرہونے والے قبضے کے 10 دن بعد جاری کیا گیا تھا۔ یہ قبضہ 4 نومبر 1979 کو کیا گیا تھا۔

ایران: 25 کلو 60 فیصد تک افزودہ يورينيم ذخيرہ کر لی

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس ایگزیکٹو آرڈر کو تمام ریپبلکن اور ڈیموکریٹک صدور نے ایران کے خلاف 42 سال تک بدستور جاری رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں