ہمیں صبر نہیں انصاف چاہیے، والدین


 سانحہ آرمی پبلک اسکول کے متعلق کیس میں عدالت کے طلب کرنے پر وزیراعظم عمران خان سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے شہدا کے والدین کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں  صبر نہیں انصاف چاہیے۔ والدین نے سوال اٹھایا کہ  ہمارے بچوں کے قاتلوں کو معافی دینے والی حکومت کون ہیں؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ نہیں چاہتے دہشتگردی کےدروازے اس ملک میں دوبارہ کھولے جائیں۔ وہ کیسے اپنے بچے کے اس یقین کو ٹوٹنے دیں کہ انہیں انصاف ملے گا۔

ایک والدہ نے دہائی دیتے ہوٗے کہا کہ ان کا بچہ یہ کہتے شہید ہوگیا کہ اس کی ماں دہشت گردوں کو نہیں چھوڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے وزیراعظم عمران خان پر بھی لاگو ہیں، شیخ رشید

سانحہ آرمی پبلک اسکول کے متعلق کیس میں عدالت کے طلب کرنے پر وزیراعظم عمران خان سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

سپریم کورٹ نے حکمنامے میں لکھوایا کہ چارہفتوں میں رپورٹ پیش کی جائے۔ عدالت نے حکومت کو معاملے پر مثبت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سارے عمل میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین کو بھی ساتھ ملایا جائے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے حکمنامے میں گزشتہ سماعت کا حکم نامہ دوبارہ شامل کیا جائے۔ حکومت انصاف کےلیے تمام اقدامات بروئے کار لائے گی۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو متاثرین کی شکایات پر اقدامات کرنے کا حکم بھی دیا۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ حکومت سانحہ آرمی پبلک سکول میں ملوث افراد کیخلاف مثبت اقدام اٹھائے۔


متعلقہ خبریں