برطانیہ: غیر ملکیوں کے لیے خوشخبری، پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر

برطانیہ نے پاکستان کو نئی سفری فہرست میں شامل کر لیا

لندن: برطانیہ نے تین مزید کورونا ویکسینز کی خوراکیں لگوانے والے غیر ملکیوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

برطانیہ: کورونا کا علاج، پہلی مرتبہ کیپسول کے استعمال کی منظوری

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ نے اب سائنو ویک، سائنو فارم اور کو ویکسن کی خوراکیں بھی لگوانے والوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق درج بالا تینوں ویکیسن کی خوراکیں لگوانے والے غیر ملکی 22 نومبر سے برطانیہ میں داخلے کے مجاز ہوں گے۔

برطانیہ کے اسپتال میں 80 لاشوں کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ میں صرف فائزر، جینسن، موڈرنا اور ایسٹرازینکا ویکسینز لگوانے والے افراد کو ہی داخلے کی اجازت تھی۔

پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں غیر ملکی مسافروں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ سائنوفارم، سائنوویک اور کوویکسن کی منظوری پاکستانی مسافروں کے لیے اچھی خبر ہے۔ انہوں نے بھی تصدیق کی ہے کہ نئے سفری قوانین کا اطلاق 22 نومبر سے ہو گا۔

برطانیہ بینک فراڈ کی دنیا کا دارالحکومت بن گیا

واضح رہے کہ برطانیہ آنے والے مسافروں کو ملک میں داخلے کے لیے ویکسین لگوانے سے متعلق ثبوت یعنی ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ بھی فراہم کرنا ہوں گے۔

بھارت میں سکھوں کے علیحدہ وطن کے قیام کے لیے برطانیہ میں ریفرنڈم

پاکستان کے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے گزشتہ ماہ برطانیہ پر چینی ویکسین کو قبول نہ کرنے پر شدید تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ ان ویکسینز کو عالمی ادارہ صحت منظور کرچکا ہے تو برطانیہ کو بھی کرنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں