کورونا وائرس کے بعد بھارت میں ایک اور وائرس سر اٹھانے لگا۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں 89 افراد میں زکا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جن میں 17 بچے بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق زکا وائرس دیگر بھارتی ریاستوں میں رپورٹ ہو چکا ہے، لیکن اتر پردیش میں یہ پہلی بار اس تیزی سے پھیل رہا ہے، اس ریاست میں زکا وائرس کا پہلا کیس 23 اکتوبر کو رپورٹ ہوا تھا۔
محکمہ صحت کے افسران کو گھر گھر جا کر سرویلنس اور ٹیسٹنگ کے لیے نمونے لینے کو کہا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلی مرتبہ انسانوں میں برڈ فلو وائرس کی تشخیص
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اہم تشویش حاملہ خواتین اور ان کے بچوں کے لیے ہے جو ‘مائیکرو سیفلی’ کے ساتھ پیدا ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے دماغ مکمل نشو نما نہیں پا سکتا اور نا مکمل رہ جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس بیماری کی علامات سنگین نہیں ہیں یہ بظاہر عام مزلہ زکام کی طرح لگتا ہے۔ زِکا نامی یہ وائرس ايڈيز جیپٹی مچھر کے کاٹنے سے جسم میں منتقل ہوتا ہے۔ اس مچھر کی وجہ سے ڈینگی بخار اور چکنگنیا نامی بیماری بھی پھیلتی ہے۔ اس بیماری کے سنگین نتائج میں مفلوج ہونا بھی ہے۔
بی بی سی کے مطابق ذکا وائرس افریقہ سے شروع ہوا تھا اور اس کے پھیلنے کی خبر پہلی مرتبہ مئی 2015 میں برازیل سے آئی تھی۔