اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی، آئی ایم ایف ڈیل مسلط ہونے سے معاشی بحران پیدا ہوا۔
اپوزیشن کا مہنگائی، انتخابی اصلاحات اور نیب آرڈیننس کیخلاف احتجاج کرنیکا اعلان
ہم نیوز کے مطابق پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے چیمبر کے باہر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عام آدمی سمیت پورا ملک مہنگائی کا بوجھ اٹھا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے خلاف اپوزیشن کی تمام جماعتیں اکٹھی ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ نیب آرڈیننس اور انتخابی اصلاحات کو روکیں گے، حکومت کی ناکام پالیسیوں کو ایکسپوژ کریں گے اور دھاندلی کی کوشش کو ناکام بنائیں گے۔
سینیٹر بہرامند تنگی نے مہنگائی سے تنگ آکر سائیکل چلانا سیکھ لیا
ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ مہنگائی، ای وی ایم اور سیاسی انتقام جیسے ایشوز پر پارلیمان کی حد تک متحد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہو گی کہ ان کی دھاندلی کی سازش کو ناکام بنائیں۔