حماد اظہر کا سندھ حکومت پر شوگر ملز کیساتھ گٹھ جوڑ کا الزام


اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت حماد اظہر نے سندھ حکومت پر شوگر ملز کے ساتھ گٹھ جوڑ کا الزام عائد کر دیا۔

وفاقی وزیر مملکت حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں 15 اکتوبر کو جو شوگر ملیں چلنی چاہئیں تھیں وہ ابھی تک کیوں نہیں چلیں ؟ کسان کا ایک ہی خریدار ہے اور وہ شوگر ملز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے گنے کی کرشنگ میں تاخیر کی گئی اور گزشتہ سال بھی سندھ حکومت نے گنے کی کرشنگ میں تاخیر کی تھی۔ سندھ حکومت شوگر ملز کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے چینی کی قیمت میں اضافہ کر رہی ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ سندھ میں 15 اکتوبر تک شوگر ملز چل جاتی ہیں لیکن وہ ابھی تک نہیں چلیں۔ سندھ حکومت چینی کی قیمت کم کرنے میں کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ بوائلر چلا کر بند کرنے والی شوگر ملز کے نام ہمارے پاس موجود ہیں جبکہ رواں سال گنے کی بھرپور فصل ہوئی ہے لیکن ہمیشہ آٹے کی قیمت سندھ میں زیادہ اور پنجاب میں کم ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا چینی کے مکمل اسٹاک کو مارکیٹ میں لانے کا حکم

حماد اظہر نے سندھ حکومت پر شوگر ملز کے ساتھ گٹھ جوڑ کا بھی الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شوگر ملز پر وفاقی حکومت قانون لائی لیکن سندھ نے اس پر عمل نہیں کیا۔ اب ایک لاکھ ٹن چینی درآمد کی ہے جو مارکیٹ میں 90 روپے میں فروخت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف سازش ضرور کریں مگر عوام کو تکلیف نہ دیں۔


متعلقہ خبریں