کراچی:کیش وین سےساڑھے20کروڑکی چوری کیسے ہوئی؟سب پتہ چل گیا



کراچی کی وال اسٹریٹ پرنواگست کوکیش وین سے20 کروڑسےزائد رقم چوری کرنےکی واردات کی منصوبہ بندی کس نے کی رقم کیسے اور کہاں سے لے جائی گئی ؟ رقم چوری کی بڑی واردات کا ماسٹر مائنڈ کون ہے؟ سب سامنے آگیا۔

کراچی  کے علاقے میٹھادر میں کیش وین سے 20 کروڑ 50لاکھ روپے کی رقم چوری  پر تمام تفصیلات ہم نیوز نے حاصل کرلیں۔ واردات کا ماسٹر مائنڈ ملزم ذوالفقار نکلا،4کروڑ 30 لاکھ روپےحصے میں آئے۔

تفتیش میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مفرور ملزم ذوالفقار نے ہی وین ڈرائیو رحسین شاہ کو سیکیورٹی کمپنی میں بھرتی کرایا ۔ رقم چوری  کرنے کے لئےملزموں کی ہائی روف وین کئی روز تک کیش وین کے تعاقب میں چلتی رہی تھی۔

واردات کے روز ملزم حسین شاہ نے بھاری رقم دیکھ کر ساتھیوں کو مس کال کرکے سگنل دیا۔ رقم سے بھری 7 بڑی پیٹیاں اٹھاکر پہلوان گوٹھ منتقل کی گئیں۔

ہائی روف وین ملزم ذوالفقار کےکزن کے گھر لے جائی گئی اور رقم کا بٹوارہ کیا گیا ۔ ملزم حنیف اللہ کے حصے میں 3 کروڑ 50لاکھ آئے ۔ سلمان اور امین کو ڈھائی ڈھائی کروڑ ملے۔

چوری شدہ رقم سے 80 لاکھ روپے ملزم عابد کو ملے۔ وین ڈرائیور حسین شاہ کے حصے میں 5 کروڑ 80 لاکھ روپے آئے۔


متعلقہ خبریں