سینیٹر بہرامند تنگی نے مہنگائی سے تنگ آکر سائیکل چلانا سیکھ لیا


پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر بہرامند تنگی نے مہنگائی سے تنگ آکر سائیکل چلانا سیکھ لی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر سینیٹر بہرامند تنگی نے روزانہ سائیکل پر پارلیمنٹ ہاوس جانے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا گاڑی ہے لیکن پٹرول میری پہنچ سے دور ہو چکا ہے۔ احتجاجاً اب روزانہ سائیکل پر پارلیمنٹ ہاوس جایا کروں گا۔

ہم نیوز کے پاس موجود ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ چار دیواری کے اندر ایک کھلے احاطے میں بغیر کسی سہارے کے سائیکل چلا رہے ہیں۔

گزشتہ دنوں بھی سینیٹر بہرا مند تنگی سائیکل پر پارلیمنٹ گئے تھے لیکن ان کی سائیکل کو ملازم نے گرنے سے بچانے کیلئے پیچھے سے پکڑ رکھا تھا۔


متعلقہ خبریں