فہد مصطفیٰ کو 5ہزار کا خاص نوٹ مل گیا


  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ پلیئر وسیم اکرم نے اداکار فہد مصطفیٰ کو اپنے دستخط والا 5ہزار کا نوٹ دے دیا۔

اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر وسیم اکرم کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی  ہے۔ تصویر میں فہد مصطفیٰ نے 5ہزار کا نوٹ پکڑا ہوا ہے جس میں وسیم اکرم کے سائن بھی ہوئے ہیں۔ ساتھ موجود وسیم اکرم اس نوٹ کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔

فہد مصطفیٰ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے  وسیم اکرم کو ٹیگ کر کہ لکھا کہ یہ نوٹ میرے لیے سائن  کرنے پر بہت شکریہ۔


شیئر کی گئی تصویر میں فہد مصطفیٰ اور وسیم اکرم پیچحے وقار یونس بھی نظر آرہے ہیں۔ فہد مصطفیٰ نے وقار یونس کو بھی ٹوئٹر پیغام میں ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ  اگلی باری آپ کی ہے۔

فہد مصطفیٰ کہ اس ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے وقار یونس نے بھی  ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا ہے کہ میں دستخط کر دوں لیکن 5 ہزار  کا نوٹ آپ کا اپنا ہونا چاہیے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں  فہد مصطفیٰ کو یہ بھی بتایا ہے کہ مصباح الحق نے بھی ان کے لیے تحفہ لیاہے۔


متعلقہ خبریں