عمران خان نے ریلیف نہیں تکلیف پیکج کا اعلان کیا، مریم اورنگزیب


لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے ریلیف نہیں بلکہ تکلیف پیکج کا اعلان کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان یہ عوام کے لیے تاریخی پیکج نہیں بلکہ تاریخی دھوکہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‎عمران خان کا تکلیف پیکج عوام کے لیے مہنگائی کا نیا تباہ کن طوفان ہو گا اور ‎عمران خان نے مزید مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی نے بےروزگاری مارچ کا اعلان کر دیا

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ ریلیف پیکج نہیں بلکہ آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی مزید مہنگی ہونے کا اعلان ہے اور عمران خان کا استعفیٰ ہی مہنگائی کی ستائی عوام کے لیے بڑا ریلیف پیکج ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ‎اگلے 6 ماہ مزید مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی بڑھے گی کیا یہ ریلیف پیکج ہے؟

ترجمان نے کہا کہ ‎آٹا، چینی، بجلی، گیس، کپاس، پیٹرول مزید مہنگے ہوں گے کیا یہ ہے آپ کا ریلیف پیکج ؟ عمران خان کچھ نہ کریں صرف استعفیٰ کا اعلان کریں۔ قیمتیں کم ہو جائیں گی۔


متعلقہ خبریں