حکومت نے پھر مذاکرات کی دعوت دیدی: پیٹرولیم ڈیلرز نے قبول کر لی

petrol

ایک سال میں پٹرول 100 ڈیزل 113 روپے لٹر مہنگا


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی ہے۔

پیٹرول بحران: کابینہ نے سیکرٹری پیٹرولیم سمیت دیگر افسران کیخلاف کارروائی روکدی

ہم نیوز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن میں اضافے کے مسئلے پر پیدا ہونے والے تنازع کے حل کے لیے حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی ہے۔

اس ضمن میں ہم نیوز نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس نے حکومت کی جانب سے ملنے والی مذاکرات کی دعوت قبول کرلی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ایوب کھوسو کا احتجاج

ہم نیوز نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ایک نمائندہ وفد ہونے والے مذاکرات میں شرکت کرے گا۔ مذاکرات 3 نومبر کو پیٹرولیم ڈویژن میں ہوں گے۔

ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی مذاکرات کی دعوت میں وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر اور سیکریٹری پیٹرولیم سمیت دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

گراں فروشی اور قلت میں ملوث پیٹرول پمپ سیل کردیئےجائیں گے، اوگرا

واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اس سے قبل حکومت کے ساتھ  مذاکرات سے انکار کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں